مغرب آخر کیوں نہیں آج کل عورتیں بچے پیدا کر پار ہیں

مغربی معاشروں میں پیدائش کم سے کم ہوتی جارہی ہے۔اس کی بڑی وجہ عورتوں کا توجہ مرکوز بنتا نظر آتا ہے۔لیکن سائنسدانوں نے اس کی بڑی وجہ بتا کر ہر لڑکی کو پریشان کر کہ رکھ دیا ہے۔میل آن لائن کے مطابق امریکہ کی ییل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کہ کہنا ہے “خواتین کا بچے پیدا کرنے ست احتزاز برتنے عورتوں کے بجائے مردوں کا قصور ہے

وہ اس لیے بچے پیدا نہیں کرتیں یا اسے ترجیح نہیں دیتیں کیونکہ انہیں کوئی ایسا شریک حیاتہی نہیں ملتا جو ان کے ساتھ تعلق میں سنجیدہ ہو اور اسے تمام عمر تک قائم رکھنے کا خواہش مند ہو۔ اکثر مرد عارضی تعلق کو ترجیح دیتے ہیں جس کے نتیجے میں خواتین بھی اولاد پیداکرنے سے گریز کرتی ہیں۔ ان کے بچے پیدا نہ کرنے کی وجوہات میں کیریئر کاانتہائی کم عمل دخل ہوتا ہے۔“اس تحقیق میں سائنسدانوں نے سینکڑوں ایسی خواتین کے انٹرویوز کیے جو اپنے بیضے نکلوا کر محفوظ کروا چکی ہیں۔ سائنسدانوں نے ان سے سوال پوچھا کہ انہوں نے مستقبل میں بچے پیدا کرنے کے لیے بیضے کیوں محفوظ کروائے، ابھی وہ ماں کیوں نہیں بننا چاہتیں۔ اس سوال کے جواب میں خواتین کی واضح اکثریت کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی ایسا شریک حیات نہیں مل پا رہا، جس کے ساتھ وہ بچہ پیدا کر سکیں۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر مرسیا انہورن کا کہنا تھا کہ ”خواتین کی اکثریت ماں بننے کی خواہش مند ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان میں اپنے بیضے نکلوا کر منجمد کرانے کا رجحان بہت زیادہ بڑھ رہا ہے، تاکہ جب انہیں اچھا شریک حیات ملے، وہ اس کے ساتھ مل کر ان بیضوں سے اولاد حاصل کر سکیں۔ وہ اس خدشے کے پیش نظر اپنے بیضے محفوظ کراتی ہیں کہ کہیں زیادہ عمر ہونے پر وہ بچہ پیداکرنے کی صلاحیت سے محروم نہ ہو جائیں۔ رواں سال اب تک صرف امریکہ میں 76ہزار سے زائد خواتین اپنے بیضے محفوظ کرا چکی ہیں

By admin

Leave a Reply

error

Enjoy this blog? Please spread the word :)