ٹک ٹاکر نے فالوورز بڑھانے کیلئے شوہر کو ماردیا، ویڈیو وائرل۔رحیم یار خان میں بیوی نے فالوورز بڑھانے کیلئے ٹک ٹاک پر شوہر کے ہلاک ہونے کی جھوٹی ویڈیو وائرل کردی جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد گھر کے باہر جمع ہوگئی۔

یہ واقع لیاقت پور کے علاقے میں ٹک ٹاک اسٹار بیوی نے فالوورز بڑھانے کیلئے اپنے شوہر عادل راجپوت کی کار ایکسڈنٹ میں جاں بحق ہونے کی جھوٹی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

جس کے بعد قریبی مساجد میں اعلانات کروائے گئے جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد افسوس کرنے کیلئے ٹک ٹاک اسٹار عادل کے گھر کے باہر پہنچ گئی جب عادل کو زندہ پایا تو شہریوں کے رنگ اڑ گئے۔

جس پر شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جذبات مجروح کرنے عادل اور اسکی بیوی پر قانونی کاروائی کی جائے

By admin

Leave a Reply

error

Enjoy this blog? Please spread the word :)