یہ الائیڈ بینک، جی 13، کا اہلکار ہے جو پتلون کی جیب میں ہاتھ ڈال کر بجلی کے بل جمع کرانے سے انکار کررہا ہے
بینکوں کا مجموعی مزاج ایسا ہی ہے، ہمارے پیسے، ہمیں طویل لائنوں میں لگ کر نکالنے پڑتے ہیں اور بل ذلیل ہوکر۔ ہمیں ایک دوسرے کو یہ نہیں بتانا چاہیئے کہ بل دوسرے طریقے سے جمع کرائیں، کوئی متبادل ذریعہ استعمال کریں بلکہ جو بھی ذریعہ ہو اسے پوری طرح کام کرتے رہنا چاہیئے۔ اہم ایونٹس پر انکے اے ٹی ایمز کے آگے لمبی لائنیں بنی ہوتی ہیں، اے ٹی ایم انتہائی سلو اور اور کیش غیر موجود۔ حالانکہ سروس چارجز کے نام پر لوٹ کھسوٹ اپنی جگہ۔
الائیڈ بینک کی لعنتی سروس کی مزید مثال
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ الائیڈ بینک، جی 13، کا اہلکار ہے جو پتلون کی جیب میں ہاتھ ڈال کر بجلی کے بل جمع کرانے سے انکار کررہا ہے۔
پھر یہ دوسرے مینیجر صاحب ہیں جو بجاے اس کے کہ اپنے اہلکار کی سرزنش کرتے، مجھے دھمکیاں دینے لگے، باوجود اس کے کہ میں نے انھیں بتایا کہ میں یونی ورسٹی میں معلم ہوں۔
آج بجلی کا بل جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔ ایف 7 میں بھی الائیڈ بینک نے بل جمع کرنے سے انکار کیا۔
براہ کرم بل جمع کرانے کے دوسرے طریقے مت بتائیے۔ میں صرف اس لعنتی بینکاری کی صورت آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں۔ بل جمع ہو چکا ہے۔ شکریہ۔
اور ہاں، اب یہ معاملہ سٹیٹ بینک اور دیگر سطحوں پر بھی اٹھایا جائے گا،